ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

مبینہ ملزم کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی کو چیکنگ کے دوران روکا۔اطلاعات کے مطابق گاڑی روکنے پر ایک خاتون پولیس افسر کے بیٹے نے مبینہ طور پر اہلکار کا گریبان پکڑ لیا، بدکلامی کی اور اپنے گارڈز کے ہمراہ پولیس افسر پر حملہ بھی کیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس پی کلفٹن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔