والدین کو زندہ درگور نہ کریں

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

تھے اور وہ اپیل کراچی یونیورسٹی کی شعبہ تعلقات عامہ کی گمشدہ طالبہ سے متعلق تھی کہ وہ یہ ویڈیو اگر خود دیکھ رہی ہیں تو خدا کیلئے گھر واپس آجائیں ۔اس کے بوڑھے ماں باپ کرب میں مبتلا ہیں اور رات تین بجے کراچی کی سڑکوں پر اسے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ،اگر اسے کسی نے اغوا کیا ہے تو لوگو سے درخواست ہے کہ یہ لڑکی جس کسی کو نظرآئے توفوراً اطلاع دے ۔ لڑکی کے باپ نے ویڈیو بیان میں اپنا موبائل نمبر بھی بتایا ۔مذکورہ لڑکی کراچی یونیورٹی پڑھنے کیلئے گئی پھر واپس نہیں لوٹی ۔

ماں باپ کی آنکھوں میں آنسو تھے،وہ غم کے باعث رورہے تھے ،نہ جانے کتنے دن سے سوئے نہیں ہوں گے ،ان کی آنکھیں اس دروازے پر لگی ہوں گی جس ان کی لخت جگر روز یونیورسٹی سے واپسی پر آتی ہوگی ۔ان کی نگا ہیں ا س جگہ لگی ہوں گی جہاں وہ آکر اپنا بیگ رکھتی ہوگی ،جب وہ یونیورسٹی جاتی ہوگی بوڑھی ماں کی سیکڑوں دعائیں دے کر ساتھ بھیجتی ہو گی ۔

آج وہ ماں باپ جنہوں نے اسے اس منزل تک پہنچایا،انصاف کی بھیک مانگ رہے ہیں ،بچی کی واپسی کی بھیک مانگ رہے ،اس لخت جگر کی واپسی کی بھیک مانگ رہے ہیں جسے نازوں سے پالا تھا ،جسے اپنے سینے سے لگایا تھا،جسے ہردکھ اور تکلیف سے بچایا تھا ۔اولاد کا ماں باپ کیلئے ہونا کوئی مذاق بات نہیں ،اس اولاد میں ماں باپ کا خون شامل ہوتا ہے ۔اللہ کی رکھی ہوئی محبت ہوتی ہےجوخون میں رچ بس گئی ہوتی ہے ،اولاد کو چھوٹی سے چوٹ بھی لگتی ہے،ماں باپ تڑپ اٹھتے ہیں۔

اس طرح کے واقعات کراچی میں تواتر کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے ہورہے ہیں ،ہم اپنی زندگی میں مصروف ہیں تو یہ نہ سمجھیں دنیا ٹھیک چل رہی ہے سب کچھ نارمل ہے ،کسی کے گھر میں میں کسی کے پیارے کی موت پر قیامت صغراکا منظر ہے ، کوئی ہاری بیماری میں مبتلا ہے، کوئی اپنے بیمار کی تیماری داری میں اسپتالوں کے چکر کاٹ رہا ہے توکسی کی بچی کی عزت کا جنازہ نکل گیا ہے،کوئی عشق کی آگ میں جل رہا ہے تو کوئی اس نظام سے بغاوت کرتے ہو ئے خاندان سے راہ فرار اختیار کر رہاہے ۔

کیوں ہوتا ہے آخر یہ ۔۔۔ لڑکیاں کیوں غائب ہورہی ہیں ،اس پر غور سے ،اطمینان سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے ،میں گھر سے نکلا تو گھر کے گیٹ پر چند قدم دور میٹرک کے بچے ہاتھوں میں موبائل تھامے ،زبان پر ملغظات لیے ایک دوسرے سے لڑکیوں سے سیٹنگ کی باتیں کر رہے تھے،ایک دوسرے کو لڑکیوں سے ہونے والے باتوں کی قصے کہانیاں سنا رہے تھے۔۔ ہنس ہنس کر اورقہقہے لگا لگا کر ۔یہ نوجوانوں اور کم عمر لڑکوں کو کیا ہوگیا ۔

ہمارے گھروں میں عموماً بچوں کے پاس موبائل ہوتاہے،ساتھ ساتھ اعتماد کی کمی بھی ہے ،بچے کے پاؤں ابھی پالنے سے نہیں نکلے ہوتے ہاتھ پاؤں چلانا شروع کردیتے ہیں ،نائن کلاس میں آتے ہی انہیں موبائل چاہیے ،میٹرک میں آکر موبائل کی خواہش شدت اختیارکرلیتی ہے، اس کیلئے بچوں کے مزاج میں بھی ترشی آتی ہے،چار وناچار والدین موبائل خرید کر دیتے ہیں ۔یہی صورتحال تقریباً لڑکیوں کی بھی ہے،کچھ والدین تو بچوں کو موبا ئل دے کر خوش ہوتے ہیں ،جیسے یہ دنیا کے انوکھے بچے ہیں اور وہ خود اس پر بڑا فخر محسوس کرتے ہیں ، وہ مائیں جو دن بھر کام میں مصروف ہوتی ہیں ،زرا سابچہ رویا اٹھا کر موبائل اس کے ہاتھوں میں تھما دیتی ہیں جو ان کے ساتھ کھلی دشمنی کے مترادف ہے حالا نکہ وہ سجھتی ہیں کہ ہم جیسا ہمدرد دنیا میں کوئی نہیں ہوسکتا ۔اس سے بچوں پر جہاں منفی ذہنی ونفسیاتی اثرات مرتب ہورہے ہیں وہیں ان کی انکھیں بھی کمزرور ہورہی ہیں ۔یقین نہیں آتا تو کسی بھی آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس دو گھنٹے گزار لیں ۔

جننریشن زی ہو یا الفا دونوں کا موبائل خوب بیڑا غرق کررہا ہے ،لڑکی ہو یا لڑکا دونوں کے موبائلوں پر پاس ورڈ ہوتا ہے اوروہ موبائل ماں باپ کی پہنچ سے ہی دور ہوتا ہے،ماں باپ کی اتنی مجال نہیں کہ ان کا موبائل ہاتھ میں لے سکیں یا پاس ورڈ کھول سکیں،پہلے کمپیوٹر کیلئے کہاجاتا تھا کہ وہ ہم اپنے بچوں کو اپنے سامنے دیتے ہیں تاکہ بچہ نظروں میں رہے،آج بچے بستروں میں پڑے رات دو دو تین تین بجے نہ جانے کن مشاغل میں مصروف رہتے ہیں،ماں باپ کی ایک نہیں چلتی ،ماں باپ سو جاتے ہیں بچے جاگ رہے ہوتے ہیں ۔

موبائل کے فتنے نے اولادوں کو ماں باپ سے دور کردیا ہے،یہ ایک ایسا فتنہ ہے جو نسلوں کو برباد کررہا ہے،واٹس ایپ ،واٹس ایپ ویڈیوکالز،واٹس ایپ چیٹ بربادی کے سامان ہیں۔ پہلے لڑکوں کی فکرکی جاتی تھی کہ لڑکا بگڑنہ جائے ،آج وہی چھوٹی عمر کے لڑکے اسکول اور کالجز کے باہر پان کی کیبنوں میں ویپ اور سگریٹ پی کر والدین کی تربیت کا مذاق اڑاتے نظرآرہے ہوتے ہیں ۔

موبائل کےمنفی استعمال کی پس پردہ خوفناک حقائق بھی ہیں جن سے سب آگا ہ ہیں ،ماں باپ بے بس ہیں،ان کے بس میں صرف اتنا رہ گیا ہے کہ وہ نرمی سے ان بچوں کو دنیا میں ہونے والے ہردھوکے اور فراڈ سے آگاہ کریں تاکہ وہ کسی بھی فراڈ سے بچ سکیں ۔ ظفر عباس صاحب نے ویڈیو میں جس لڑکی کا ذکر کیا اسی طرح فیس بک پر اور بھی گمشدہ لڑکیوں کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں ۔

ہمارے معاشر ے میں لڑکیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے احتیاط برتی جاتی ہے کیونکہ ہماری ماں مائیں بیٹیاں ہی ہماری عزتیں نہیں بلکہ پورے معاشرے کی ہر ماں بیٹی ہماری عزت ہے لیکن یہ بھی بہت بڑی حقیقت ہے کہ مرد اور عورت کا وجود اللہ نے بنایا ،ان کے اندر کی خواہشات بھی اللہ نے بنائی ہیں ،شیطان انسان کے تعاقب میں ہے اور موبائل فون اور اس جیسے دوسری چیزیں بھی اسی کے ہتھیار ہیں اوراسی میں اللہ نے امتحان رکھا ہے ۔لڑکیاں بھی بڑی تعداد میں اس کا شکار ہو رہی ہیں ،جو لڑکیاں اور بچے اس سے محفوظ ہیں اس میں اللہ کی مہربانی ،جومبتلا اور پھنسے ہوئے ہیں ،وہ اس امتحان سے گزر رہے ہیں ۔

اللہ کرے گم ہونے ہونے والی ہر لڑکی عافیت کے ساتھ گھر پہنچے ،ان کی عزتیں محفوظ رہیں ،بہت سی بچیاں غلط قدم اٹھا کر ،جذبات کی رو میں بہہ کر غلط قدم اٹھاتی ہیں ۔شیطان انہیں خوب خوب اکساتا ہے ،سہانے خواب دکھاتا ہے ،عزتیں گنوانے کے بعد انہیں ہوش آتا ہے ،تب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔بہت سے والدین کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بچی نے غلط قدم اٹھایا ہے ۔وہ تھانے جاکر رپورٹ درج کروانے سے کتراتے ہیں،ذلت کے خوف سے خاموش ہوجاتے ہیں ۔لٹی پٹی لڑکیاں جب گھر آتی ہیں تو والدین انہیں قبول کرلیتے ہیں ۔

یہاں کئی باتیں اہم ہیں ،اولاد موبائل کے فتنے میں ڈوب چکی ہے توان کے ساتھ اپنا رویہ نرم رکھیں ،انہیں سمجھائیں کہ جس جانب وہ جارہے ہیں وہ نقصان کا راستہ ہے ۔بیٹیوں کو بھی اسی طرح سمجھائیں ،انہیں ماریں نہیں ،جوان اولاد کو مارنے کا مقصد انہیں اپنے سے باغی کرنا ہے ،لڑکیاں جوان ہوں توان کی شادی جلدی کرنے کی کوشش کریں ۔اگر بیٹے یا بیٹی کا کسی کے ساتھ افیئر چل نکلے اور دونوں میں پائے جانے والے رجحانات کا آپ کو علم ہو تو شادی ان کی رضامندی سے کریں ۔شادی کرنے سے قبل کھلے دل سے ان کی رائے لیں ،اپنی مرضی مسلط کرنے کے دور اب چلاگیا ۔
مرضی مسلط کرنے سے اپنے بچے کھو سکتے ہیں یا کسی نقصان کا احتمال ہو سکتا ہے ۔نئی نسل برائی کے دہانے پر جارہی ہے ۔والدین کو پیار محبت سے اس کے آگے بند باندھنا ہوگا ۔اگر ابھی سے یہ بند نہ باندھا تو نسلوں کو تباہی سے نہیں بچایا جا سکتا ۔گھروں سے نکل کر زندگی کے فیصلے لینے والی بچیوں سے بھی گزراش ہے ۔ماں باپ کی آرزؤں کا خون نہ کریں ،نہ ہی انہیں زندہ درگور کریں ۔

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے