
بیجنگ( ویب ڈیسم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ نے بیجنگ میں تجارتی مذاکرات کے پہلے روز دونوں ممالک کے تعلقات کو دنیا کا
سب سے اہم اور فیصلہ کن رشتہ قرار دیتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو تعلقات خراب نہیں ہونے دینے چاہییں، جبکہ ٹرمپ نے شی جن پنگ کو دوست قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں نے چین امریکا تعلقات کو تعمیری اور مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں تائیوان، ایران اسرائیل جنگ اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شی جن پنگ نے تائیوان کو حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ دونوں طاقتوں کے تعلقات درست انداز میں نہ سنبھالے گئے تو دنیا خطرناک صورتحال سے دوچار ہو سکتی ہے۔




































