
تہران(ویب ڈیسک،فوٹو فائل )ایران کی خاتم الانبیا مرکزی بریگیڈ نےامریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو
اس کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی افواج ہر ممکن جوابی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے “تسنیم” کے مطابق خاتم الانبیا مرکزی عسکری مرکز کے سربراہ میجر جنرل علی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی نئی جنگی مہم جوئی یا غلط اندازے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے زیادہ مضبوط، منظم اور مکمل جنگی تیاری کے ساتھ موجود ہیں جب کہ کسی بھی نئی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواج ہر وقت تیار ہیں۔
میجر جنرل علی کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو اس کا ردِعمل ماضی کی تمام فوجی جھڑپوں سے کہیں زیادہ سخت، طاقتور اور وسیع پیمانے پر ہوگا۔




































