
نصرت مبین
اٹھائیس مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑوں پر جو کہ بلوچستان میں واقع ہے ایٹمی تجربات کیےجس سے دشمن کے دل پر ہیبت طاری ہو گئی۔دوسری طرف ناصرف
پاکستان بلکہ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔اسی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔با الفاظ دیگر"یوم تکبیر" یا "یوم تکبیر پاکستان" 28 مئی 1998 کو منایا جانے والا ایک اہم قومی دن ہے، جب پاکستان نے کامیابی سے اپنے جوہری تجربات کیے اور جوہری طاقت حاصل کی۔
یہ دن پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے قومی فخر اور خودمختاری کی علامت بن گیا ہے۔ ان تجربات کے ذریعے پاکستان نے نہ صرف اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا بلکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بھی برقرار رکھا۔تکبیر اللہ اکبر وہ نعرہ ہے جو قلب کو گر ما دیتا ہے روح کو تڑ پا دیتا ہے۔عالم اسلام میں نئی روح پھونک دیتا ہے۔اسی سے یہ دن موسوم ہے۔اس دن بلکہ سال کے 365دن رب العالمین سے یہ دعا ہوتی ہے کہ اقوام عالم میں پاکستان کو سر بلند کرے،پاکستان کی جوہری قوت پر امن مقاصد کے لئے ہے۔
یوم تکبیر کی تقریبات میں مختلف تقاریب، سیمینارز، اور تقریری مقابلے شامل ہوتے ہیں جہاں پاکستان کی جوہری صلاحیتوں اور ان کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ یہ دن پاکستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کی یاد دلاتا ہے اور قوم کو اپنے ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے متحد کرتا ہے۔



































