
لندن( ویب ڈیسک )برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےآبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار کر
دیا ہے،برطانوی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور اس اہم گزرگاہ کے کھلے رہنے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف عالمی معیشت کے استحکام بلکہ ملک کے اندر مہنگائی کے دباؤ کو کم رکھنے کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹول یا پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر ایک وسیع اتحاد قائم کرنے پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی پانیوں میں آزاد جہاز رانی کے اصول کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیلئے دیگر ممالک بھی امریکا کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں تاہم برطانیہ کے حالیہ موقف نے اس دعوے پر سوالات اٹھا دیے ہی





































