
واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل )امریکی صدر ڈو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی بدستور قائم ہے، تاہم امریکا کی جانب سے اس پر دباؤ برقرار رکھا جا
رہا ہے اور ایران کو تیل کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
واشنگٹن میں جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور امریکا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ تہران مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران بالآخر واپس آئے گا اور امریکا کے مطالبات تسلیم کرے گا۔
امریکی صدر نے مذہبی قیادت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا Pope Leo کے بڑے مداح نہیں ہیں،
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک اور بیان میں پیش گوئی کی تھی کہ ایران مذاکرات پر آمادہ ہو جائے گا اور امریکا کی شرائط ماننے پر مجبور ہوگا۔
دریں اثنا، صدر ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف آصف منیر کو غیر معمولی شخصیات قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت کو سراہا۔





































