مہنگے دام پھیکے پکوان

 عرشمہ عر

نہ چاہتے ہوئے بھی وقت کا سرکتا سرا ہاتھ سے چھوٹنے کو تیارہے اور میں اس کوشش میں سرگرداں کہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھے

تو کوئی حل تلاش کروں،سوشل /میڈیا کھنگالابے شمار اشتہارات جہاں دیکھو وہاں ببانگ دہل مختلف تربیتی ادارے (ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا)کے مصداق اپنا راگ الاپ رہے تھےجن میں سے متعدد اسکولوں کے دئیے گئے نمبروں سے مدھر گفتگو کے اختتام پر فیس بتاتے ہوئے بچا کچا خون جو بڑی محنت سے چند دن پہلے علاج کے سبب علاقے کے ڈاکٹر نے چھوڑا تھا مگر وہ بھی جلا کر خاک کردیا۔۔

 

کانوں میں انڈلتے زہر کو بہ حالت مجبوری اندر اتارتے ہوئے معذرت چاہی اور فون بند کردیا۔ہمارے زمانے کی ماؤں کو اس تکلیف سے گزرنا نہیں پڑتا تھا۔علاقے کا ایک اسکول جس میں محمود و ایازایک ہی چھت کے نیچے بلا تفریق پڑھتے،سیکھتے،سمجھتے اور فرمابرداری کی مثال قائم کرتے تھے۔کم بخت موبائل پر آنے والی تعلیمی ویڈیوز کو اکثریت کی طرح  اپنے تئیں کچھ نیا سکھانے کی دھن میں مگن بچوں کو دکھا کر اب نہ تو گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔۔

 

بچوں کو اب اسی طرح کے اسکولوں میں پڑھنا ہے ،اپنے اسکول میں مزہ نہیں آتا۔ہماری ٹیچر ایسا نہیں پڑھاتی ہے ۔وہ یوٹیوب جیسی ٹیچر کی طرح سمجھاتی ہی نہیں بلکہ جو پڑھاتی ہیں اگر اسی میں سے کوئی سوال پوچھ لیں تو اگلی بار کچھ پوچھنے جیسا رہنے نہیں دیتیں۔ اب کم عقل بچوں کو ڈالر کی اہمیت کون سمجھائے بھلا۔۔

 

گئے دنوں کے بھی کیا ہی مزے تھے۔اماں نے اسکول بھیجا،بچہ پڑھ کے آیا اور بات ختم۔۔اب دن رات پڑھو،پڑھاؤ کا راگ سن سن کر بچہ والدین اور استاد سب پریشان ہیں۔پورا سال انتھک محنت کے بعد چند ایک کے علاوہ تعلیم بہت کم  میسر، اس پر لوٹ کھسوٹ کی سودے بازی میں سالانہ امتحانات کی انکشاف کرتی رپورٹ کہ بچہ پڑھائی میں کمزور ہے۔ کہاں سر کو دے ماریں۔ ہمارے وقتوں میں تو سب ہی اول آتے تھے۔ نہ کوئی دوم نہ ہی سوم۔

بچے پٹکیاں کھا کھا کر نمبروں (اخلاقی اطوار )سے نیچے گرتے نظر آتے ہیں،بہرحال پانچوں انگلیاں دیکھنے پر پتا چلا کہ واقعی وہ برابر نہیں ہوتیں۔بہت سے بچے آج کل کی بہتی گنگا سے پوتر ہو ہی جاتے ہیں۔ پر ایسوں کا شمار آٹے میں نمک جیسا ہے۔

 

گزرے زمانے میں اردو،انگریزی،سندھی،پنجابی سب زبانیں عام و خاص سے روشناس تھیں۔

 ڈاکٹر،وکلاء،انجینئر،استاد پہلے بھی ہوتے تھے ؟؟؟؟

ادب،فقہا،غزل،مزاح الغرض شعر و نعت پہلے بھی پڑھی جاتی تھی؟؟؟

جدید تعلیم کے حصول میں مگن "فرد بشر "کہیں گم ہوگیا ہے۔۔۔

بچے مہنگی تعلیم خرید کر کامیاب ہونے کے بعد منتخب عہدے پر پہنچ کر اسے مہنگے داموں فروخت پر مجبور ہیں کہ انہیں بھی تو اپنی آنے والی نسل پروان چڑھانی ہے۔بےشمار بچہ حصول علم کی خاطر صبح کا گیا رات کو بس گھر سونے آتا اور جاتا ہے۔

 

اس معیاری تعلیم کی چکا چوند نےمہمان نوازی،حسن سلوک ہر رشتے کو دیا جانے والا معیاری وقت اور نجانے کیا کیا بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اب ان سب باتوں کے لیے بھلا فالتو وقت کس عقلمند کے پاس ہوسکتا ہے؟اوون میں پہلے سے پکا رکھا کھانا گرم کرکے کھانے والی اولاد ماں کے مہکتے پکوان کی خوشبو کو کہیں مدھم کررہی ہے۔

 

 اہل محلہ ہفتوں ایک دوسرے سے ملے بغیر ایک دوسرے کے درد کو اپنا درد سمجھ والی حس کھو چکے ہیں۔کتابوں کے ڈھیر، فیسوں کے بوجھ مہنگے تعلیمی اداروں کے حصول نے والدین کو حرام حلال کے فرق سے نا آشنا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔یہ کیسی ڈگر ہے جس پر آج سب چلنے کو تیار اپنی اپنی زنبیل بھرنے کی ہوس میں صحیح غلط کے درمیان کھنچی لکیر کو مٹا رہے ہیں۔

 

تعلیم عام و خاص کا حق ہے۔۔

خدارا اس حق کو بچوں تک پہنچنے والی ڈگمگاتی سیڑھی کو تھام کر ہر فرد واحد اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت کی رفتار ہمیں پیچھے چھوڑ دے۔ آج کی بہتر تعلیم کل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ہر بچہ انمول ہوتا ہے کہ ماں کو تو اس کے لال جیسا کوئی نہیں دکھتا۔ دعا ہے کہ ہر ماں کا لال گوہر نایاب بن کر اپنی قدر پائے۔آمین

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مہنگے دام پھیکے پکوان (عرشمہ عمر)

 عرشمہ عر

نہ چاہتے ہوئے بھی وقت کا سرکتا سرا ہاتھ سے چھوٹنے کو تیارہے اور میں اس کوشش میں سرگرداں کہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھے

... مزید پڑھیے

مہنگائی اور ہم (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

مہنگائی آج کے دور کا ایک ایسا اہم ترین مسئلہ ہے جس نے ہر فرد کی زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ یہ صرف اعداد و شمار کا کھیل نہیں بلکہ ایک عام انسان کی

... مزید پڑھیے

اللہ ہمیں سچااور پکا مومن بنا دے (طیبہ شاکر)

طیبہ شاکر

ہلکی ہلکی دبی دبی سسکیاں۔۔۔۔۔۔۔ کہاں سے آرہی ہے یہ آواز۔ چاروں طرف نظر دوڑائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ دکھائی نہیں دے رہا آواز ہے کہ مستقل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

... مزید پڑھیے