سر پر ہو جب یہ میرے
جھکتی ہے ہر نگاہ
اس سے ہے میری عزت
وقار ہے یہ میرا
گر ہوں جو میں اکیلی
ملتا ہے حوصلہ
ڈرتی ہے اس سے دنیا
ہتھیار ہے یہ میرا
رہتا ہے میرے ساتھ
مانند یہ سحاب
یہ ڈیڑھ گز کا ٹکڑا
زیور ہےخاص میرا
رب کا ہےیہ حکم
اطاعت ہے نبی کی
تکتی ہے راہ جنت
اعزاز ہے یہ میرا
کہتی ہے مجھکو دنیا
شہیدہ حجاب
میں ہوں اس پہ نازاں
خطاب ہےیہ میرا
ہو سیپ میں صدف
حفاظت کرے یہ ایسے
محسوس ہوا ہے مجھ کو
محا فظ ہے ساتھ میرا
لبنیٰ صدف














