ماہ نور شاہد

محبت کا پیکر شفق کی وہ لالی

مگر اس پہ غالب وفاۓ بلالی

 

مساجد تو سب ہی خدا معتبر ہیں

مگر اللّہ اللّہ وہ روضے کی جالی

 

محبت عمل پہ یوں تو منحصر ہے

جوخشیت سے عاری وہ دل اس کا خالی

 

یہ دنیا ہے فتنہ تو فتنہ ہی سمجھو

جو عقبہ بھلا دی تو جنت گنوادی

 

بھلائی کا بدلہ بھلائی ہے لوگو

صدا دے رہا ہے یہ رب جلالی

 

میرا رب تو پیکر وفا و صدق ہے

اسی کی محبت ہی تو سب سےعالی

 

محبت کا پیکر شفق کی وہ لالی

مگر اس پہ غالب وفائے بلالی

 

 ماہنور شاہد 

Page 1 of 4