وقت گواہی دے گا، تم فرعون کے ساتھ کھڑے تھے
مظلوم بھائی، کفن میں لپٹےبچے
مائیں بہنیں سسک رہی تھیں
جابر قوم کے ساتھ کھڑے تھے
سارے باطل یک جان ہوئے تھے
صیہونی طاقت جیت رہی تھی
مسلم حاکم چپ سادھے تھے
باطل کے وہ ساتھ کھڑے تھے
بائیکاٹ میں کیا رکھا ہے؟
درد تو دل میں ہوتا ہے
دعا کریں سب غزہ کے لیے
اور "یونی لیور" کے ساتھ کھڑے تھے۔
امت کا درد ہے دل کو پر دنیا بھی تو پیاری ہے
تھوڑی دیر کا غم لگتا ہے
پھر یورپ کے ساتھ کھڑے تھے
جنگ کی حمایت میں سعودیہ بھی
ساتھ ہے اسرائیل کے اب تو
ناحق مسلماں کا پھر خوں بہے گا
حرم کے سپاہی،اپنے بھائی ،ان کے ساتھ کھڑے تھے
رودادِ قفس کس کوسنائیں؟
انصاف کے حاکم فرعون بنے
میدان حشر میں پوچھے گا رب
جب حق و باطل معرکہ آراء تھا
تم کس صف کے ساتھ کھڑے تھے ؟
ماریہ حسان/ اورنگی کراچی














