کشمیر
ہیبت ناک پہاڑ، چمکتے ستارے، خاموش جنگل دیکھا
میں نے زمین پہ جنت کا ایک ٹکڑا دیکھا
نیلا آسمان، گہری لالی، چھایا سکوت دیکھا
میں نے زمین پہ جنت کا ایک ٹکڑا دیکھا
بلاتا ہے اپنی طرف اس کا سکون
میں نے ایسا ایک چمن دیکھا
ٹھنڈی ہوا، سہانا موسم، برستا مینہ دیکھا
میں نے زمین پہ جنت کا ایک ٹکڑا دیکھا
سوندھی خوشبو، قد آور درخت،پورا چاند دیکھا
میں نے زمین پہ جنت کا ایک ٹکڑا دیکھا
خدیجہ قیوم