پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں،افغان وزیر خارجہ

کابل( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے کہاکہ ہمارے عوام جو افغانستان چاہتے ہیں اس کیلئے کام

کررہے ہیں، ہمارا وژن ایک جمہوری اورپرامن افغانستان کا ہے، چاہتے ہیں اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھیں ۔
دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ افغانستان مقامی اوربین لاقوامی رائفلریز کا نہیں بلکہ امن پسند اور مفاہمت کا ملک ہے۔ افغانستان وہ ملک ہوگا جودہشت گردی اور بدامنی سے پاک معاشی اور معاشرتی طورپر مستحکم ہو۔ ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان ایک بہت بڑی غلطی کررہے ہیں۔ ہم نے طالبان کی طرف امن اورخوشحال افغانستان کیلئے ہاتھ بڑھایا ۔
ہم نے طالبان سے کہاکہ وہ اپنے دوحہ امن معاہدے پر قائم رہیں۔ ہم نے دوحہ معاہدے پر عمل کیا ، امریکی افواج کا انخلاء،قیدیوں کی رہائی اور بات چیت کو اچھی نیت سے آگے بڑھایا ۔ طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن معاہدے پر عمل کریں۔ دہشت گردی ختم کریں اور سیاسی سیٹلمنٹ کیلئے سیز فائر معاہدہ کریں۔ ہم نے دیکھا کہ طالبان کی جانب سے مشتعل مہم جاری رکھی گئی۔
یہ ان کی جانب سے انتہائی موقع پرست رویہ ہے کیونکہ افغان طالبان کہتے ہیں کہ ان کی جنگ پرامن اور آزاد افغانستان کیلئے ہے جو امریکی افواج کے انخلاءتک جاری رہے گی۔ اب افواج جاچکی پھر بھی طالبان معصوم لوگوں کو ماررہے ہیں جو کہا ن کے اپنے لوگ ہیں