
سرینگر (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے گذشتہ روز ممتاز نوجوان
حریت پسند برہان مظفر وانی کی پانچویں برسی اس عزم کے اعادے کے ساتھ منا ئی کہ شہداءکا مشن جاری رہے گا۔، مقبوضہ کشمیر میں اس موقع پر مکمل ہڑتال رہی ۔ تمام کاروباری مراکز دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا ۔
وادی کے مختلف علاقوں میں برہان مظفر وانی اور دیگر شہدا کے لئے دعائیہ تقاریب ہوئیں۔ یہ دن یوم مزاحمت کے طور پر منایا گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دکانوں کے شٹروں ، دیواروں اور کھمبوں پر پوسٹر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں آزادی اور برہان وانی کے حق میں مختلف تحاریر درج ہیں۔





































