کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

کراچی(ویب ڈیسک )کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں

اضافے کی درخواست دائر کی تھی جس پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوئی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی تھی، اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4روپے 49پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کرائی تھی، نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق مارچ کے ایف سی اے کی مد میں اضافہ 3روپے 70 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔
اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کےکیلئے ہو گا اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔