جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کا معاملہ ایف بی آرکو بھیجنے کا معاملہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کا معاملہ ایف بی آرکو بھیجنے کا معاملہ،پی ایف یو جے نے بھی

سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے۔ پی ایف یو جے نے نظرثانی درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو عہدے سے ہٹانے پر سوالات اٹھاتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ایف بی آر کو معاملہ بھیجنے کے مختصر حکمنامے پر نظر ثانی کی جائے۔
پی ایف یو جے کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ نظر ثانی درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو عہدے سے ہٹانے پر بھی سوالات اٹھا ئے گئے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق آزاد معاشرے کیلئے آزاد صحافت اور آزاد عدلیہ لازم ملزوم ہیں،عدلیہ آزاد نہ ہو تو آزاد صحافت کی ضمانت نہیں مل سکتی،درخواست گزاروں کوایف بی آرایشوپررائے دینے کاموقع نہیں دیاگیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آرمیں تبدیلیاں نظرآنیوالے اورنظر نہ آنے والے حلقوں کی عدلیہ کو محکوم بنانے کی منظم کوشش ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنا شفاف ٹرائل، مساوی برتاؤ کے خلاف ہے،عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ ایف بی آر کو معاملہ بھیجنے کے مختصر حکمنامے پر نظر ثانی کی جائے۔