کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایک کروڑ ویکسین لگانے میں کامیاب ہو گئے:اسد عمر

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم ملک میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کی ایک کروڑ ویکسین لگانے میں کامیاب ہوچکے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ ویکسینشن کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ بعض ایسے شعبے ہیں جہاں لوگوں کا روزگار متاثر ہے، جسے ہم نے کھولنا ہے اور صحت کے اوپر پڑنے والے اثرات سے بھی عوام کو محفوظ رکھنا ہے۔
این سی او سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینز لگائی جاچکی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ رواں برس کے اختتام یعنی دسمبر 2021 تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی ،جس کیلئے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں عوام ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کروا رہے ہیں اور روزانہ ہمیں 3 سے ساڑھے 3 لاکھ رجسٹریشن موصول ہوتی ہیں، گزشتہ روز 3 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی جبکہ دوسری خوراک لگوانے والوں کی تعداد اس سے الگ ہے ہمیں اس تعداد سے بھی بہت زیادہ آگے جانے کی ضرورت ہے اس لیے تمام افراد سے اپیل ہے کہ جتنی تیزی سے ویکسینیشن کی مہم چلے گی۔
۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی بھی کچھ لوگ ہیں، کچھ ایسے شعبے ہیں جہاں لوگوں کا روزگار متاثر ہے، جسے ہم نے کھولنا ہے اور صحت کے اوپر پڑنے والے اثرات سے بھی عوام کو محفوظ رکھنا ہے۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جو اقدامات کیے گئے ان کا اثر سامنے آیا اور عید کے بعد سے وبا کے پھیلاو¿ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ۔