تحقیقی مقالہ نابغہ ءلسان وادب محمد شان الحق حقی دہلوی شائع ہوگیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) نابغہ لسان وادب محمدشان الحق حقی دہلوی پر ڈاکٹرعرفان شاہ کا تحقیقی مقالہ کتابی شکل میں شائع ہوگیا ۔

ڈاکٹر عرفان شاہ نے یہ مقالہ خصوصی ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر نگرانی مکمل کیا ،جواب کتابی شکل میں شائع ہو گیا ہے ۔مقالہ 547 صفحات پر مشتمل ہے ،محمد شان الحق حقی دہلوی پر لکھا گیا مقالہ مجلد ہے اور یہ کراچی سے شائع ہوا ہے ۔

مقالہ خصوصی میں ڈاکٹر عرفان شانے محمد شان الحق حقی دہلوی کی خاندانی پس منظر ،شجرہ نصب ،پیدائش ،بچپن ،تعلیم وتربیت سمیت ان کی پوری زندگی کا احاطہ کیا ہے ،جبکہ ان کی افسانہ نگاری اوران کی نثری اصناف کا فکری مطالعہ بھی پیش کیا ہے۔مقالہ کیلئے سرنامہ زاہدحنا نے تحریر کیا ہے جبکہ اپنی بات کے عنوان نے مصنف نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔