ممتازادیب رانا خالد محمود قیصر کا تیسرا نثری مجموعہ ” آگہی“ شائع ہوگیا

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )ممتاز ادیب ومصنف رانا خالد محمود قیصر کا تیسرا نثری مجموعہ ” آگہی“ شائع ہو گیا ۔ تجزیاتی ومشاہداتی نثری مجموعہ

191صفحات پر مشتمل ہے،جس میں ڈاکٹر ایوب قادری ،اعجاز الحق قدسی ،رانا سعید دوشی ،رضیہ سبحان قریشی ،لیاقت علی عاصم ،فرح جعفری تہمینہ راؤ،عشرت معین سیما سمیت دیگر مصنفین کے مضامین شامل ہیں ،جبکہ سخن افروز سے زمن افروز تک ،اردوافسانہ ایک ارتقائی سفر،بے مسافرسفر:ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کا تازہ شعری مجموعہ اوردیگر موضوعات پرمضامین اس کتاب کی زینت بنائے گئے ہیں۔ نثری مجموعے کا مقدمہ شاعر،نقادو محقق خیام العصر محسن اعظم محسن ملیح آبادی نے،پیش لفظ مصنف رانا خالد محمود قیصر نے لکھا ہے،جبکہ پروفیسر سعید حسن قادری ،اجمل خان شوبی ،رانا سعید دوشی نے مصنف اور مجموعہ سے متعلق اپنے تاثرات قلمبند کیے ہیں ۔کتاب مجلد اور اس کا ٹائٹل فن مصوری کا شاہکار ہے ۔