کراچی( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )سابق صدر سپلا وماہرتعلیم ومصنف سراج الدین قاضی کی چوتھی کتاب ”آپ جاب بیتی “شائع ہو گئی ۔
کتاب 200صفحات پر مشتمل اورمجلد ہے۔کتاب کا ٹائٹل سادہ مگر انتہائی دیدہ زیب ہے ۔
کراچی سے شائع ہونے والی اس کتا ب میں پیش لفظ سراج الدین قاضی نے خود تحریر کیاہے۔مضامین پرمشتمل کتاب میں انہوں نےاپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کوتحریری شکل میں ڈھالا ہے ۔
سراج الدین قاضی نےاپنی اس کتاب کے مضامین میں اپنے اساتذہ ،کالج ،تعلیمی دور،زندگی کے اہم واقعات،تعلیمی خدمات سمیت دیگر موضوعات کو اجاگر کیا ہے ۔