سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

کراچی ٹیم کو منتخب کرنے کے لیےاوپن ٹرائلزکا اہتمام کیا۔ تمام اضلاع سے 85 سے زائد مرد اور 65 خواتین پلیئرز نے حصہ لیا جن میں 25 سے زائد کلبز/اکیڈمی شامل تھے۔

ٹرائلزکے آرگنائزر جناب ثاقب اکرام سیکرٹری ٹی کے اور فراز عثمان صدر ٹی کےتھے۔حاجرہ نواب ڈی ایس او سینٹرل حکومت سندھ کی طرف سے ٹریلز سپروائزر تھیں۔

محترمہ ماجدہ حمید خواتین ونگ ایس ٹی اور محترمہ افشاں بھی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے خواتین کی مقابلے دیکھنےکے لئے موجود تھیں۔ ایس ٹی کے صدر کامران قمر قریشی سندھ تائیکوانڈو اور ریحان ہاشمی بھی موجود تھے۔

 خرم رشید ایس ٹی ریفری چیئرمین اور جناب خلدون راجہ ٹی کے یفری چیئرمین نے اپنی ٹیم کے ساتھ ٹریل منعقد کیے۔ تمام اضلاع کے صدر اور سیکرٹری بھی کراچی ٹیم کے اوپن ٹرائلزدیکھنے کے لیے وہاں موجود تھے۔ 18ویں سندھ گیمز کے لیے ٹیم میں 8 مرد اور 8 خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ اس خوبصورت کھیل تائیکوانڈو کو سپورٹ کرنے کے لیےتمام والدین، کوچز، انسٹرکٹرز اور مدد کرنے والو ں کا شکریہ ادا کیا۔