
نیویارک (رنگ نو ڈیسک )امریکا میں سردی کی شدید لہر کے باعث 7افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی وسطی اور مغربی شہراس وقت شدید ترین ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں۔ قطب شمالی سے آنے والی اس برفیلے موسم کو 'پولر وورٹیکس' کانام دیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 7ہوگئی ہے۔ادھرامریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں درجہ حرارت گر کر
منفی 30 تک پہنچ گیا تھا جبکہ شمالی ڈاکوٹا میں درجہ حرارت منفی 37 تک گر گیا تھا۔ یہ دونوں اس وقت دنیا کے سب سے ٹھنڈے مقام، قطب جنوبی کے کچھ علاقوں سے بھی زیادہ سرد ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں منگل کودو ریاست وسکونسن کے شہر ملواؤکی میں 55 سالہ شخص اپنے گیراج میں گر گر ہلاک یوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر کے باہر جمی ہوئی برف کی صفائی کر رہا تھا۔،الےنوائے ریاست کے شہر پیکن میں خبروں کے مطابق ایک 82 سالہ شخص ہائیو تھرمیا یعنی جسم کا درجہ حرارت کم ہوجانے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔شکاگو میں 75 سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی اور شمالی انڈیانا میں مرد اور خاتون سردی کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وسکونسن، الےنوائے اور مشی گن سمیت پانچ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کری گئی ہے۔














