اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی

جی کی قیمت میں 2.87 روپے فی کلو گرام اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ ہو گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر ہو گئی ہے۔ ستمبر2020 میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 1 382.38 روپے تھی۔