
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وفاقی وزبرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے سندھی
صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قتل کیے گئے سندھی صحافی عزیز میمن نے اپنی موت سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام لگائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کو صحافی عزیز میمن کیقتل تحقیقات کرنی چاہئیں۔وفاقی وزیر نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد سے بھی قتل کا ازخود نوٹس لینے کی درخواست کی۔














