
اسلام آباد( رنگِ نوڈاٹ کام )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے75پیسےکا اضافہ کردیا گیاہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات کورات 12 بجےسے ہوگیا۔نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 75 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے اورلائٹ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 111 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگیا۔
وزیراعظم کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا
گزشتہ روز اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی جس میں اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 44 پیسے اور پیٹرول 4 روپے 71 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 12 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔














