
اسلام آباد(ویب ڈیسک )امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین
ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر کشمیر بلتستان علی امین گنڈا پور سے امریکی وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں گورنر گلگت بتلتستان راجہ جلال اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی شریک تھے۔اس دوران امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیااوراسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقوں پر بریفنگ دی۔علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سکردو ائیرپورٹ کو عالمی طرز پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلگت بکتستان کو آزاد کشمیر سے ملانے کے لیے ایشیشن بینک کی مدد سے شاہراہ تعمیر کریں گے۔گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کی
۔امریکی وفد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔














