یاسر حسین کا قرنطینہ کے دوران اقرا سے دور رہنا سب سے مشکل کام

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار یاسرحسین کرونا کی تشخیص کے بعد ان دنوں قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔یاسرنے انسٹا اسٹوریز

پرفالوورزسے اپنا حال دل شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ان کیلئے سب سے مشکل کام اقرا سے دوررہنا ہے۔اقرا اوریاسر کے یہاں 23 جولائی کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام دونوں نے کبیرحسین رکھا۔
قبل ازیں یاسر نے کرونا کی تشخیص کے بعد فالوورز سے اپنی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔یاسرسے قبل گزشتہ ماہ زرنش خان، نادیہ حسین، عدنان صدیقی، عشنا شاہ سمیت کئی معروف شوبز شخصیات میں کرونا کی تشخیص ہوئی جو اب صحت یاب ہوچکی ہیں۔ سبھی نے انسٹا فالوورز کے ساتھ اپنے تجربات شیئرکرتے ہوئے ان سے اپنا اور اپنے پیاروں کاخیال رکھنے کی درخواست کی۔