کراچی کنگزکے ہاتھوں اسلام آباد کو پانچ وکٹوں سے شکست

  • راولپنڈی( اسپورٹس ڈیسک ) کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس کے گھر پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

کراچی کنگز نے ہدف 18.4 اوورز میں مکمل کرلیا۔

کراچ کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دوچھکے لگا کر جیت کو یقینی بنایا ۔