
ملتان(محمد طلحٰہ صدیقی )رمضان المبارک میں نشتر اسپتال کے 800 سے زائد ڈاکٹروں کی ایک ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ کی مد میں 3 کروڑ
سے زائد کا چیک جاری کر دیا گیا۔
دو روز قبل محکمہ فنانس پنجاب کی جانب سے نشتر اسپتال کو 50 کروڑ سے زائد کا بجٹ موصول ہواتھاجس میں سے روز پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اور ہاوس آفیسرز کے ایک ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ کی مد میں ایم ایس نشتر اسپتال کی جانب سے 3 کروڑ 52 لاکھ 3 ہزار 538 روپئے کا چیک جاری کر دیا گیا ہے۔














