
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا کردنیا
کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔اسے کشمیریوں کا حق آزادی ہرصورت میں دینا ہوگا ۔
انہوں نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہا کہ کلیسٹربموں سے حملہ کرکے جنیو اکنونشن کی خلاف ورزی کی گئی ۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔کشمیری رہنما یاسین ملک گرفتار ہیں ،مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ ،محبوبہ مفتی سمیت کشمیری رہنما ؤں کو نظر بند کردیا گیاہے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے،گھر گھر تلاشی ،غیر اعلانیہ کرفیو سب قابل مذمت اقدامات ہیں ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیش کش پر بھارتی جنگی جنون بھڑک اٹھا ہے اوربھارت اس عمل سے اپنا گھٹیا چہرہ بے نقاب کرچکا ہے ۔
انہوں نے اوآئی سی کی جانب سے آوازاٹھانے کوسراہا اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھاتی جنگی جنون کا نوٹس لے اورکشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے دباوڈالے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ملک کے دفاع اورکشمیریوں کی آزادی کیلئے قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔














