محمد اظہرخان کی بحیثیت ایس پی ترقی پراستقبالیہ تقریب کا اہتمام

ٹنڈوآدم ( رپورٹ :سلمان غوری ) اے ایس پی شہداد پور محمد اظہر خان کا بحیثیت ایس پی پروموشن ہونے

پرسب ڈویژن پولیس آفیسر ٹنڈوآدم ڈی ایس پی محمد ایوب بروہی کی  جانب سے سٹی تھانہ ٹنڈوآدم میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت  وقاص خان یوسفزئی نے حاصل کی ۔

پروقار تقریب سے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد ایوب بروہی ،سابق تعلقہ ناظم لالا محمد ایوب خان، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی اور سماجی رہنماعمران غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی محمد اظہر خان بہادر اور نڈر پولیس آفیسر ہیں ۔

انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا اور ہر امیرو غریب کی بلاخوف و خطر اپنے آٰفس اور تھانے میں اپنے مسائل کے حل کیلئے ممکن بنایا ۔

ٹنڈوآدم میں ان کا  گیارہ ماہ دور انتہائی خوشگوار اور سنہری دور تھا ۔سندھ پولیس اور عوام کو آپ پر بے حد فخر ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس پی محمد اظہر خان نے اپنے خطاب میں تقریب کے منتظم ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد ایوب بروہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے اس موقع پر ٹنڈوآدم کے تمام طبقات کو جمع کیا ہے جو قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے ٹنڈوآدم کے لوگوں کے پیار اور خلوص کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ مہمان نواز اور اچھے آفیسر کی قدر کرتے ہیں سندھ صوفیاؤں، قلندروں اور محبت کرنیوالوں کی سرزمین ہے تقریب میں پریس کلب، میڈیا کلب، نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں، نمائندوں، وکلاء، سماجی ورکرز،تاجروں اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد ایوب بروہی ،ایس ایچ او سٹی تھانہ حاجی محمد اسلم بلو، ایس ایچ او بی سیکشن راج کمار، ایس ایچ او تعلقہ نادر علی بھٹی، ٹریفک پولیس انچارج ٹنڈوآدم بخش علی وگن، ایس ایچ او بیرانی ظفراللہ بلو، ایس ایچ او شہدادپور بدرالدین برڑو، انچارج 15 شہدادپور ہادی بخش لغاری، انچارج 15 ٹنڈوآدم محمد اسلم مری، باگو ودادانی پولیس پوسٹ انچارج اے ایس آئی عبدالوہاب بروہی، انچارج گدڑ آپھن اے ایس آئی امیر بخش، اے ایس آئی سٹی تھانہ عبدالغنی، عبداللہ خٹک ایڈووکیٹ

، سماجی ورکر امجد آرائیں ، زمیندار محمد رفیق خاصخیلی، راجہ فاروق، چوہدری جاوید آرائیں، ناصر راجپوت سمیت دیگر نے ایس پی محمد اظہر خان کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کیا پروگرام کا اختتام حاجی محمد رمضان مجید انصاری کی دعا پر ہوا بعدازاں مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.