سانحہ گلبہار کے بعد کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کی شامت

کراچی (ویب ڈیسک )سانحہ گلبہار کے بعد کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کی شامت آگئی۔ کلفٹن

کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے دہلی کالونی میں 151 گزپلاٹ پر 12 منزلہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دہلی کالونی میں مشترکہ آپریشن میں 151گز کے پلاٹ پر 12 منزلہ عمارت مسمار کرنے کا عمل جاری ہے، 12 منزلہ عمارت میں 24 فلیٹ، 4 دکانیں تعمیر کی گئی، حالیہ تعمیر عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے توڑا جارہا ہے۔
تنگ گلیوں کے باعث آپریشن کرنے والی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، عمارت کے دونوں جانب عقب کی گلیوں کو سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق کارروائی میں حصہ لینے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹڑول اتھارٹی نے کوئی تعاون نہیں کیا، عمارت کو مکمل توڑنے میں دو روز لگ سکتے ہیں۔