
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے حج
درخواست گذاروں کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری عازمین حج اپنے بینکوں میں میڈیکل فارم 10 اپریل 2020 تک جمع کرا سکتے ہیں۔میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کرانے میں توسیع جاری حالات کے پیش نظر کی گئی ہے۔














