الخدمت کراچی کے تحت ”لائیوٹیلی تھون “چند گھنٹوں میں کروڑوں کا فنڈ جمع

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کراچی کے تحت لائیو ٹیلی تھون کا اہتمام مرکزی آفس میں کیا گیا ۔ٹیلی تھون میں چند گھنٹوں کے دوران کروڑوں

کے عطیات جمع کیے گئے ۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانیو ں کا الخدمت پر بھر پوراعتماد کا اظہار،دل کھول کر عطیات دیئے ۔الخدمت کے کاموں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

ٹیلی تھون میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد نے الخدمت کے پروجیکٹ” کفالت یتامی ٰ میں 10بچوں کی کفالت کا اعلان کیا ۔

عمیرثنا فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب انصاری نے 10،نوید علی بیگ نے 5لاکھ کا اعلان کیا ۔آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی کے صدرسید احمد شاہ، PharmEvoکے سربراہ ہارون قاسم ،ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز انجینئر صابر احمد ،ماہر دماغ ڈاکٹر واسع شاکر،ممبر گوننگ باڈی آرٹس کونسل سیف گرامی ،عمران ایمو، پروجیکٹ ڈائریکٹرالخدمت ڈائیگنو سٹک سینٹرڈاکٹر نائلہ طارق ،سربراہ شعبہ ریڈیالوجی انڈس اسپتا ل ڈاکٹر کاشف شازلی ۔ڈائریکٹر شعبہ صحت ڈاکٹر اظہر چغتائی ،یوسی چیئر مین گلشن اقبال جنید مکاتی ،چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کاشف انصاری ،ڈائریکٹر ریلیف کوڈ 19قاضی سید صدرالدین ،ممبر گو رننگ باڈی آرٹس کونسل کراچی شکیل خان اور ڈائر یکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ومواخات نوید علی بیگ موجود تھے ۔

اس موقع پر کینڈا،یو اے ای ،برطانیہ ،سعودی عرب ودیگر ملکوں سے لائیو کالز بھی وصول کی گئیں ۔ٹیلی تھون میں حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ صاحب ثروت اوراہل خیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے الخدمت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا،عید الفطر کے بعد شہر بھرمیں سستی روٹی پراجیکٹ کووسعت دیں گے جبکہ کروناٹیسٹنگ لیب کے ساتھ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنا رہے ہیں ،جہاں ایم آرآئی ،سٹی اسکین سمیت دیگر مہنگے ٹیسٹ ارزاں نرخوں پر ہوں گے۔کورونا ٹیسٹنگ لیب پر25کروڑ لاگت آئے گی ،15کروڑ کے اخراجات ہو چکے ہیں ۔صاحب ثروت افرادالخدمت سے تعاون کریں ۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ الخدمت کو بچپن سے ملک وقوم کی خدمت کرتے دیکھ رہا ہوں ۔لوگ اس پر اعتماد کر تے ہیں ،کفالت یتامیٰ اچھا منصوبہ ہے ۔10یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔کراچی والے فراغ دل ہیں ۔

انہوں نے اسپورٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات ساز گار ہوئے تو قومی کرکٹ ٹیم برطانیہ کا دورہ کرے گی ۔پاکستان کی باؤلنگ لائن مضبوط ہے ۔انہوں نے الخدمت کی فرمائش پر نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم  بھی پیش کی ۔

سید احمد شاہ نے کہا کہ الخدمت روایتی این جی او نہیں ہے ۔اس کے کاموں کی ایک طویل فہرست ہے ۔لوگ اس کے ساتھ تعاون کریں ۔امریکا جیسا ملک کرونا کی وجہ سے پریشان ہے۔ہم الخدمت کے ساتھ ہیں ،سیف گرامی نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں الخدمت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نمایاں رہی ہے ،اس میں نمود ونمائش نہیں ہے۔میڈیا نان ایشوز میں لگا ہوا ہے ،ایسے کاموں کو نمایاں نہیں کرتا ۔

ممبر گورننگ باڈی عمران ایمو نے بھی الخدمت کے کاموں کی تعریف کی ۔ہارون قاسم نے کہا کہ کورنا ٹیسٹنگ لیب سے کراچی کے شہریوں کو ٹیسٹ کی بہترین سہو لت ملے گی ۔

ڈاکٹر نائلہ طارق اورڈاکٹراظہر چغتا ئی نے کہا کہ کوروبا کی وبا ایک حقیقت ہے لوگ گلے ملنے ،ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں اور احتیاط پرتیں ۔90فیصد مریض ٹھیک ہوجاتے ہیں ،مگر احتیاط ضروری ہے ۔

جنید ماتی نے بتایا کہ دستر خوان پروجیکٹ کو وسعت دیگر کے شہر کے دیگر علاقوں میں پھیلا دیا ہے ۔انجینئر صابر احمد نے کہا کہ الخدمت لوگوں کو جد اورمعیاری ڈائیگنو سٹک سروسز فراہم کر رہی ہے ۔

قاضی سید صدرالدین اور نوید علی بیگ نے کہا کہ لوگ الخدمت پر اعتما د کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ بڑے فراغ دل ہیں ۔لوگوں کے تعاون سے الخدمت بہترین کام کررہی ہے۔اس موقع پر سرفراز احمدنے بیٹ سائن کیا۔
...