کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ،نشیبی علاقے پھر زیرآب آگئے

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزبارش جاری ہے ،محکمہ موسمیات نے آج بروز جمعرات کو شام

کے وقت تیز بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
شہر کے مختلف علاقوں نئی کراچی ،نارتھ کراچی ،صدر ،کورنگی ،لانڈھی ،میٹروول ،ملیر ،ایئر پورٹ ،حسن اسکوائر ،عائشہ منزل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی ،جس سے حبس اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
رنگ نو کے نما ئندگان کے مطابق کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا,جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے وایتی انداز میں بارش والے علاقوں میں بجلی بند کر دی ہے جس سے لوگ مز ید اذیت کا شکار ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ہفتے تکہونے کا امکان ہے ۔