جماعت اسلامی کے علاقہ ناظم رفیق تنولی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )جماعت اسلامی کے رکن اورعلاقہ قائد آباد کے ناظم رفیق تنولی کی نماز جنازہ ادارہ نور

حق سامنے نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کر دی گئی ۔شہیدرفیق تنولی ”یوم استحصال کشمیر “ ریلی میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے کریکر حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے جو بعد ازں شہید ہو گئے ۔

نمازجنازہ میں شہیدرفیق تنولی کے والد ،بھائی اور دیگر عزیز واقارب ، جماعت اسلامی کے رہنما ؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کی امامت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی میت ان کے آبائی گاؤں مانسہرہ روانہ کر دی گئی ۔