کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب بانی ٹرسٹ مرحوم رحمت بھائی کی روایت کو برقرار رکھتے
ہوئے عیدالاضحی پر 500سے زائد مستحقین وضرورت مندوں میں عید الاضحی پرقربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ،جبکہ رحمت بھائی مرحوم کے نام سے بھی فی سبیل اللہ قربانی کی گئی ۔
اس موقع پر چیئر مین رحمت ویلفیئر ٹرسٹ ،سابق ٹاو¿ن ناظم نیو کراچی ٹاو¿ن شفیق الرحمن عثمانی اورسیکریٹری خالد صدیقی نے گوشت کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی ۔دریں اثنا شفیق الرحمن عثمانی نے رحمت ٹرسٹ کے تحت فی سبیل اللہ قربانی میں حصہ لینے والے مخیر حضرات سے اظہار تشکرکیا اور کہا کہ فی سبیل اللہ قربانی میں شرکت کرنے والوں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کر کے بڑی نیکی کمائی ہے ۔اللہ پاک انہیں اس کا اجر ضرور دے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اس عید الاضحی پربھی 500سے زائد مستحقین تک گوشت پہنچایا گیا ،جس سے 5ہزار افراد نے استفادہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ رحمت بھائی کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا ،تاہم ان کی وصیت کے مطابق ٹرسٹ کے تمام امور جاری ہیں ۔