وزیراعلیٰ پنجاب عثمان زدار کی 2 سالہ گڈگورننس رپورٹ تیارکرلی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعریفوں کے پل باندھ

دئیے ہیں۔ رپورٹ میں بزدار سرکار نے ان دو برسوں میں پنجاب میں نا صرف دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں بلکہ شہباز شریف دورہ حکومت کے منصوبوں کو بھی اپنے کھاتے میں ڈال لیا ہے۔
بزدار سرکار کی گڈ گورننس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بزدار سرکار نے ان دوسالوں میں پنجاب کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے۔ صحت، تعلیم، صاف پانی، سوشل ویلفیئر اور معیشت کے اندر معاملات کو کافی حد تک درست کردیا ہے۔ انصاف پروگرام کے تحت پنجاب کے 4.9 ملین شہریوں کو انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان دوسالوں میں بزدار سرکار نے پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانونی سازی کی ہے اور اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی سے مفاد عامہ کے 41 بل منظور کروائے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ کہ 9 ملین اوورسیز پاکستانیوں کو براہ راست 6 سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ بزدار سرکار نے اپنی گڈگورننس رپورٹ میں میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور منصوبے اور اورنجن لائن ٹرین منصوبے کو بھی کسی حد تک اپنے کھاتے میں ڈال لیا ہے۔