سال 2020ءمیں 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے

کراچی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نئے سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی رات ہوگا اور پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 10 بجکر 8 منٹ سے 2 بجکر 12 منٹ تک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سال 2020 میں 2 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن ہوں گے۔

سال 2020 کا دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی رات ہوگا۔ اس کے علاوہ 21 جون 2020 کو سال کا پہلا سورج گرہن بھی پاکستان میں نظر آئے گا۔