ملک بھر میں جزوی طور پر بند سوشل میڈیا بحال

اسلام آباد:ملک بھر میں سوشل میڈیا کو 4گھنٹےکی بندش کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔

بندش وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے عمل میں لائی گئی ۔

سوشل میڈیا کو صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک کیلئے بند کیا تھا ۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پر فیس بک ،ٹوئیٹر،ٹیلی گرام،واٹس ایپ کو جزوی طور پر چار گھنٹے کیلئے بند کیا گیا تھا ۔مذکورہ سائٹس کی بند ش سے کروڑوں صارفین سروسز کے استعمال سے محروم رہے ۔