ملک بھر میں 75واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد،لاہور،کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) ملک بھر میں 75واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے ۔

کراچی ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یوم آزادی کو جوش خروش سے منایا جائے گا ،جبکہ لوگوں نے اس حوالے سے بھرپور تیاریا ں کی ہیں ،
ملک بھر میں اہم قومی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔لوگوں نے اپنے وطن سے بھر پور محبت کا اظہار کرتے ہوئے گھروں کو جھنڈیوںاور قومی پرچموں سے سجایا ہے ۔
ملک بھر میں نماز فجر میں ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔ اس دن ملک بھر میں تقریبات اورسیمینارمنعقد کیے جائیں گے ۔وفاقی دارلحکومت میں بھی سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔نوجوان جشن آزادی کو بھرپورانداز میں منانے کیلئے پر عزم ہیں ۔