
کراچی (نمائندہ رنگ نو )معروف سماجی رہنما ،صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کی وائس چیئر پرسن محترمہ عالیہ صارم برنی نے کہا ہے کہ
عورت کو کمزور کہنا عورت کی توہین ہے۔ عورت کو کمزور قرار دیا جا رہا ہے۔عورت صنف نازک نہیں صنف آہن ہے ۔یہ بات انہوں نے رنگ نو چینل اور رنگ نو ڈاٹ کام سے خصوصی انٹر ویو میں کہی۔
عالیہ صارم برنی نے کہا کہ عورت مارچ والی خواتین جس قسم کے نعرے لگاتی ہیں وہ دہرائے نہیں جاسکتے ۔اسلام نےعورت کا جو مقام و مرتبہ بنایا ہےاس کی کسی اور مذہب میں مثال نہیں ملتی ۔عورت گھر کی ملکہ ہوتی ہے اس کے شوہرکا انحصار اس پر ہوتا ہے ۔عورت خود کو نوکر تصور نہ کرے ۔وہ تو گھر کی ملکہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ مردعورت پر ظلم کرتاہے ۔بعض صورتوں میں مرد بھی عورت کے ظلم کا شکار ہوتا ہے ۔جب ایک عورت اپنے شوہر کو قتل کرتی ہے تو اسے اس وقت بھی ایک مرد کی ضرورت پڑتی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ ایسے واقعات کے پیچھے کیا عورت کا ہاتھ نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا عورت قابل احترام ہے ۔مگر اس کو اپنی حیثیت اور اہمیت کو منوانا ہوگا ۔عورت مارچ کرنے والی خواتین پورے ملک کی خواتین کی نمائندہ نہیں ۔یہ عورت کو کمزور اور مظلوم ثابت کرنا چاہتی ہیں ۔ایک عورت اپنے باپ ،بھائی اور بیٹے کے سہارے ہی خود کو محفوظ تصور کرتی ہے۔ عورت کے عزت واحترام کو اسے کمزور ظاہر کر کے ختم نہیں کیا جا سکتا۔














