
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کل اتوار کو ایک روزہ دورے پر ایران اور سعودی عرب جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ ایران اور سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے پربات چیت کریں گے۔وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان امن اور بہترین روابط کیلئے بھی بات چیت کریں گے جبکہ وزیراعظم اپنے دورے میں مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا ہے۔ترجمان ایرانی حکومت نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ پیغام دورے سے ایک روز پہلے تہران بھجوایا، پیغام میں سعودی ولی عہد نےایران کو بات چیت کی پیشکش کی ہے۔














