
سری نگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج فائرنگ سے مزید 3 نہتے نوجوانوں کو شہید ہوگئے، جس سے رواں ہفتے میں بھارت
کی ریاستی دہشت گردی سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا، اور علاقے کو مکمل طور پر محاصرہ کررکھا ہے.قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر ناصرف کشمیریوں کو شہید کیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی، بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کو بھی مسمارکردیا، کشمیری عوام بڑی تعداد میں باہرنکل آئے، اور قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، کئی مقامات پر بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لوہے کے چھروں کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔














