دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی 8 لاکھ، متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے زائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ

سے زائد ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وباء سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 54لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ میں مزید 577 افراد ہلاک ہوئے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 76ہزار 911 ہوگئی ہے جبکہ برازیل میں مزید 254 ، چلی میں 93، ارجنٹائن میں 76 اور میکسیکو میں 707 افراد ہلاک ہوئے فلپائن میں کوویڈ 19 کے باعث مزید 88، یوکرائن میں 40، روس میں 110 اور اٹلی میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وباء سے دنیا کے 10 کروڑ افراد غربت کی انتہائی نچلی سطح میں جا سکتے ہیں، دنیا کے مختلف فلاحی اداروں نے ترقی یافتہ ممالک اور امداد دینے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ بالخصوص غریب ممالک کی امداد میں اضافہ کیا جائے۔