ٹی 20 ورلڈکپ اور دورہ پاکستان کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

لندن (اسپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ اور دورہ پاکستان کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

کردیا، انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے، اسکواڈ میں معین علی، جونی بئیرسٹو،سیم بلنگز،جوس بٹلر، ڈیوڈ ملان، سیم کرن،کرس جارڈن،لیام لیونگسٹن، جیسن رائے،ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ پاکستانی نڑاد لیگ اسپنر عادل رشید، ٹامل ملز، کرس ووکس اور مارک ووڈ بھی انگلش اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ای سی بی کے مطابق ٹام کرن، لیام ڈاؤسن اور جیمز ونس ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں،جبکہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس تاحال ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی انگلش اسکواڈ کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔