وزیراعظم عمران خان سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آفیشلز

نے ملاقات کی۔
یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغاز باعث مسرت ہے۔