
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مقابلے کیلئے کمر کس لی ہ۔رواں برس
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی ممکنہ منسوخی کو نامنظور کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھارت سے مقابلے کیلئے کمربستہ ہو گئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں افواہیں سنی اور پڑھی ہیں کہ آئی پی ایل کے انعقاد کی خاطرایشیائی ایونٹ کو منسوخ کرنے کی کوشش کی جائے گی لیکن ایسا کوئی بھی فیصلہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محض پاکستان اور بھارت کا معاملہ نہیں بلکہ اس میں بعض دوسرے ممالک بھی ملوث ہیں،کسی ایک ملک کی خاطران کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتے بق اور پڑوسی ملک کیخلاف باہمی سیریز کے امکانات کوا یک جانب رکھتے ہوئے اب انہوں نے ایشیا کپ کی میزبانی کا تحفظ کرنے کی خاطر اپنے موقف کا کھل کر اظہار کردیا ہے۔
احسان مانی نے واضح کردیا ہے کہ کورونا وائرس کے التوا کے نتیجے میں متبادل ونڈو تلاش کرنے کی خاطر ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی منسوخی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کسی بھی حالت میں رضامند نہیں ہوگا۔














