زلمی فاونڈیشن کی جانب افغان مہاجرین کیمپ میں راشن تقسیم

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) زلمی فاونڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز زلمی فاؤنڈیشن

کی جانب سے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کیمپ میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن کی تقسیم کے دوران احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا۔
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا ایک چیلینج ہے۔حکومت کے ساتھ مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستحقین کی بلاتفریق مددکریں۔
زلمی فاونڈیشن کی جانب سے باڑہ، خیبر ڈویژن، تیراہ میں پہلے ہی راشن کی تقسیم کی جاچکی ہے۔ زلمی فاونڈیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ بھی جمع کرایا جاچکا ہے۔اس کے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کو ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کے لیے سرجیکل ماسکس اور دیگر طبی سامان بھی فراہم کیا جاچکا ہے۔