کورونا کی وجہ سے اگست میں شیڈولڈحیدرآباد اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منسوخ

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) عالمی گورننگ باڈی (بی ڈبلیو ایف) نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خدشے کے پیش نظر

اگست میں ہونے والا حیدرآباد اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔
حیدرآباد اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 11 اگست سے شروع ہونا تھا اور چھ روز جاری رہنے کے بعد 16 اگست کو اختتام پذیر ہونا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے رواں سال مارچ میں وبائی امراض کے باعث منسوخی کے بعد دوبارہ 22 مئی کو بھارت میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 11 اگست کو شروع ہونا تھا جو کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاو¿ کے باعث ایک مرتبہ پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
بی ڈبلیو ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی ڈبلیو ایف اور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا نے حیدرآباد اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 2020ءجو 11 سے 16 اگست تک حیدر آباد میں شیڈول تھا کو منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔